انقلاب کے بعد 10لاکھ افراد شریک اقتدار کیے جائیں گے،طاہر القادری،پڑ ھے لکھے بے روزگار نوجوان مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں اور لسٹیں بنا کر جمع کروانا شروع کردیں،انقلاب کے بعد فی الفور پڑھے لکھے نوجوانوں کوملکی بھاگ دوڑ میں شامل کردیا جائے گا، سربراہ عوامی تحریک کا کنونشن سے خطاب

پیر 21 جولائی 2014 23:35

انقلاب کے بعد 10لاکھ افراد شریک اقتدار کیے جائیں گے،طاہر القادری،پڑ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام تاجر کنونشن کا مرکزی سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا جس میں25سے زاہد تاجر تنظیموں کے راہنماوٴں نے شرکت کی۔ تاجر کنونش سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک کی تنظیمات لاکھوں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے تمام طبقات کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں اور لسٹیں بنا کر جمع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انقلاب کے بعد فی الفور انکو ملکی بھاگ دوڑ میں شامل کردیا جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے پولیس کو خبردار کیا کہ وہ انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے اور ملک دشمن آئین دشمن اور قانون دشمن حکمرانوں کے آرڈرز ٹھکرا دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس افسران اور حکام پر واضح کیا کہ وہ یا تو اپنی چند دنوں کی نوکری بچا لیں یا اپنے اور ملک کے باعزت مستقبل کو بچا لیں کیونکہ آئین شکنی پر انقلاب کے بعد اس ملک میں انکی کوئی جگہ نہیں کی۔انقلاب کے بعد 10لاکھ افراد شریک اقتدار کیے جائیں گے۔تاجراتحاد ونگ فیصل آباد کے میاں انعام رحیم نے کہا کہ پنجاب اور فیصل آباد کے تاجر انقلاب میں اپنا تن من دھن قربان کردیں گے۔

انجمن تاجران لاہور کے محمد شفیق رضا نے کہا کہ ظلم کو سہنے والے بن ظالم ہیں 19کروڑعوام اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوجائیں ضرب عضب کی حمایت پر تاجر تنظیموں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا اور ضرب عضب کی شیلڈ بھی پیش کی۔لاہور مرچنٹ ایسوسی ایشن کے راوٴ محمد اکرم نے کہا کہ ان ظالم حکمرانوں نے تاجروں کو انتخاب سے پہلے سبز باغ دکھائے اب تاجروں کا جینا حرام کردیا ہے۔

ستارہ ملز ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کے چوہدری افضل نے کہا کہ یوم انقلاب میں ہر طرح کی قربانی کیلئے ہم حاضرہیں اس موقع پر کئی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی تاجر تنظیموں کے عہدیدارن نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں راجہ ظفر ، حافظ محمد یامین اور رحمن تاج بھی شامل ہے۔عوامی تاجر اتحاد کے چیئر مین حاجی اسحق نے اس موقع پر کہا کہ یوم انقلاب کے دن پورے پاکستان کے تاجر ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دیں گے۔عوامی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری الطاف رندھاوا نے کہاکہ تاجر انقلاب کے دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ جس دن اس ظلم کے نظام سے نجات ملے گی اور مکمل طور پر ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دیں گے۔