محاذ آرائی کی سیاست کوہوادینےوالےقوم کےساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف

پیر 21 جولائی 2014 16:21

محاذ آرائی کی سیاست کوہوادینےوالےقوم کےساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ یا نام نہاد انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی کو فروغ دینے والے عناصر قوم کے ساتھ کسی بھی صورت مخلص نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ افراد جو آزادی مارچ کرنا چاہتے ہیں یا نام نہاد انقلاب لانا چاہتے ہیں پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ حکومت مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام ممکن امداد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :