راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

پیر 21 جولائی 2014 13:35

راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی تاہم سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف استثنیٰ کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ نوڈیرو ٹو رینٹل پاورکیس میں کابینہ کی اصل سمری طلب کرنے اور اسے ریکارڈ کا حصہ بنا کرعدالت کے سامنے پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔

ملزمان کی جانب سے نیب کی درخواست پر اعتراض کے بعد عدالت نے درخواست پربحث کے لئے یکم ستمبر کی تاریخ مقررکردی۔

متعلقہ عنوان :