پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیر 21 جولائی 2014 13:23

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد / لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء)وفاقی حکومت نے عید کے بعد یکم اگست سے عوام پر پٹرول ’’بم‘‘ گرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ سے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں1روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کیا جائے گا، جبکہ مٹی کے تیل سمیت دیگر مصنوعات میں بھی اضافہ ہو گا۔