Live Updates

تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 21 جولائی 2014 12:51

تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کی طرح بحیثیت قوم یوم آزادی ہمارا سماجی تہوار ہے۔

(جاری ہے)

عوام کاحق ہے کہ وہ اپنے یوم آزادی کو عید کی طرح منائیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے اس دن لانگ مارچ انتشار کا باعث بنے گا اور قوم میں سیاسی عصبیت اور تقسیم پروان چڑھے گی۔ اس لئے عدالت سے استدعاہے کہ وہ حکومت کو عمران خان کا لانگ مارچ رکوانے کے احکامات جاری کرے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات