نجم سیٹھی کا پی سی بی کے چیرمین کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پیر 21 جولائی 2014 12:08

نجم سیٹھی کا پی سی بی کے چیرمین کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے پی سی بی کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیرمین پی سی بی نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ چیرمین بی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور آئندہ ماہ چیرمین کے لئے ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف انھیں بی سی بی کے بورڈ آف مینیجمنٹ کا ممبر بنا رہے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے سامنے وزیراعظم کے اختیارات کا معاملہ نہیں، ہم دیکھیں گے کہ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف نے اختیارات کا ناجائز استعمال تو نہیں کیا۔

عدالت کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ چیرمین پی سی بی کا معاملہ ادارے کی خود مختاری کا ہے، جو مرضی چیرمین بنے کوئی غرض نہیں، اگر پی سی بی آئین قابل تعریف اور تمام فریق مانتے ہیں تو آخر مسئلہ کیا ہے۔ دیکھنا ہے کہ چیرمین کی تعیناتی اور معطلی کے اقدامات کیوں ہوئے.

متعلقہ عنوان :