غزہ پر بے رحمانہ اسرائیلی حملے،شہادتیں500سے تجاوز کرگئیں

پیر 21 جولائی 2014 11:37

غزہ پر بے رحمانہ اسرائیلی حملے،شہادتیں500سے تجاوز کرگئیں

غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) غزہ پر اسرائیل کے مظالم بڑھتے جارہے ہیں ، چند گھنٹوں میں پچاس کے قریب فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ۔ جن میں اکثر عورتیں اور بچے ہیں ۔ گزشتہ روز کی بمباری کے بعد اب بھی ملبے سے لاشیں نکالی جارہی ہیں ۔ غزہ میں گزشتہ روز اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں 120 کے قریب نہتے فلسطینی شہید ہوئے تھے ، آج کے حملوں سے لگتاہے کہ صیہونی ریاست اس رکارڈ تعداد کو پار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، چند گھنٹوں میں طیاروں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری کرکے 47 افراد کو شہید کردیا گیا ہے ،ایک گھر پر حملے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے جو تمام ایک ہی خاندان سے تھے ۔

دوسری طرف اتوار کو کیے گئے حملوں کے بعد تباہ ہونے والے مکانات سے لاشیں نکالے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

غزہ سٹی کے ایک گھر سے 16 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں ۔ جس سے چودہ روزہ کارروائی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اسرائیل حماس کے ٹھکانے تباہ کرنے کے نام پر فلسطینوں پر مظالم ڈھا رہاہے تاہم مارے جانے والے کم ہی افراد ایسے ہیں جن کا تعلق کسی مزاحمتی تنظیم سے تھا۔ گزشتہ روز اسرائیل کےلیے بھی برا دن ثابت ہوا جب مزاحمت کاروں سے جھڑ پ میں اس کے تیرہ فوجی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے ۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق غزہ میں مارے گئے دو فوجی امریکی شہری تھے ۔ اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کے پاس اسرائیلی شہریت تھی یا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :