پشاور، گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے دوران دھماکا، 4 افراد جاں بحق

پیر 21 جولائی 2014 11:22

پشاور، گاڑی میں سی این جی کی فلنگ کے دوران دھماکا، 4 افراد جاں بحق

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) پشاور میں گاڑی میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے رنگ روڈ پرسی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فلنگ اسٹیشن اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سی این جی بھری جارہی تھی کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے سی این جی اسٹیشن کی چھت اڑ گئی جبکہ قریب کھڑی مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :