عید الفطر کے بعدصوبائی کابینہ میں شامل وزراء ، مشیروں کی کارکاردگی کا جائزہ لیا جائے گا،کارکردگی کی بناء پر مزید وزراء کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کئے جانے کے امکانات

اتوار 20 جولائی 2014 23:43

عید الفطر کے بعدصوبائی کابینہ میں شامل وزراء ، مشیروں کی کارکاردگی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) عید الفطر کے بعدصوبائی کابینہ میں شامل وزراء ، مشیروں کی کارکاردگی کا جائزہ لیا جائے گا اورکارکردگی کی بناء پر مزید وزراء کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کئے جانے کے امکانات ہیں جماعت اسلامی کے ایک وزیر کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی کو وزیر بنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے بعد صوبائی کابینہ میں مکمل طور پررد و بدل بھی کیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں صوبائی وزراء ، مشیروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہاہے ۔ کرپشن اور نا قص کارکردگی پر شوکت یوسفزئی کووزارت سے محروم کر دیا گیاتھا ۔ جبکہ اب مزید دووزراء اورمشیروں کے فارغ کئے جانے کے امکانات ہیں جن کے خلاف تحریر ی طور پرشکایات عمران خان کو ارسال کی جا چکی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ عید الفطر کے بعد صوبائی کابینہ میں رد و بدل کئے جانے کے امکانات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :