بھارتی فوج کی پاکستانی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،3 زخمی، رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی
اتوار 20 جولائی 2014 13:13
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کا تازہ واقعہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر اور معراجکے سیکٹر پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی بارڈر فورس کی جانب سے معراجکے سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹھٹئی گاؤں میں گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 45 سالہ اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ چاروا سیکٹر کے قریب واقع ہرپال گاؤں میں بھی بھارتی گولیوں کا نشانہ بننے سے 2 خواتین اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر کئی گھنٹے تک بلااشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے بھی فائر ہوئے جبکہ چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی دونوں خواتین اور بچے کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ پر چناب رینجرز نے فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.