گلو بٹ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا ئے جانے کیساتھ ہی اپنی ضمانت کی درخواست بھی فاضل عدالت میں دائرکردی

ہفتہ 19 جولائی 2014 23:20

گلو بٹ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا ئے جانے کیساتھ ہی اپنی ضمانت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) ماڈل ٹاون سانحہ کا اہم کردار ، شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں گرفتار گلو بٹ کو عدالت کی طرف سے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا ئے جانے کے ساتھ ہی اسنے اپنی ضمانت کی درخواست بھی فاضل عدالت میں دائر کر دی۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل ٹاؤن پولیس سے 22 جولائی کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ گلو بٹ نے عدالت میں پیشی کے وقت پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :