پنجاب حکومت نے یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ کے نو اضلاع کو حساس قرار دے دیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 22:29

پنجاب حکومت نے یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) پنجاب حکومت نے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ کے نو اضلاع کو حساس قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روٹس پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز ،ڈی سی اوز اور آر پی اوز کوسیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔پنجاب کے 9 اضلاع لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کو حساس قرار دے دیا گیا۔فیصل آباد اور رحیم یار خان میں رینجرز طلب کی گئی ہے،دیگر حساس اضلاع میں رینجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پلان کے مطابق پانچ اضلاع لاہور، سرگودھا، مظفر گڑھ، جہلم اور نارووال میں موبائل فون سروس مکمل بند رہے گی۔ جبکہ 22 اضلاع میں موبائل فون سروس جلوس کے روٹس پر بند رہے گی۔پنجاب بھر میں جلوس کے روٹس پر ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی اور اسلحہ لیکر چلنے سے متعلق جاری تمام اجازت نامے معطل رہیں گے۔روٹس کے تمام راستوں پر پولیس ، ایلیٹ فورس کے جوان اور سادہ لباس میں اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔جلوس میں شامل ہونے والوں کی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز سے تلاشی لی جائے گی۔قریبی ہسپتالوں کی انتظامیہ، ریسکیو حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :