پاکستان کی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت،ڈرون حملے ملکی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں،بیان

ہفتہ 19 جولائی 2014 22:11

پاکستان کی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) پاکستان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان میں کیے گئے امریکی ڈرون حملے سے کئی جانوں کا ضیاع ہوا۔

(جاری ہے)

ڈرون حملے ملکی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کئی مواقع پر کہا جا چکا ہے کہ ڈرون حملے ملک میں امن واستحکام اور حکومتی اقدامات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔