غزہ میں مرنے والے افراد اور زخمی عام شہری ہیں، ملالہ یوسفزئی، غزہ میں عالمی برادری فوری طور پر جنگ بندی کرائے، بیان

ہفتہ 19 جولائی 2014 22:04

غزہ میں مرنے والے افراد اور زخمی عام شہری ہیں، ملالہ یوسفزئی، غزہ میں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) سوات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ غزہ میں عالمی برادری فوری طور پر جنگ بندی کرائے،غزہ میں مرنے والے افراد اور زخمی عام شہری ہیں ۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان خوں ریز لڑائی پر دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ، انہوں نے کہا کہ مرنے والے اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں ۔ سب کو مل کر ہر تشدد خاص طور پر معصوم شہریوں اور بچوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرنی چاہیے ، ملالہ نے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حماس اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار رکھ دیں

متعلقہ عنوان :