آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، بویا اور دیگان کو بھی کلئیر کرا لیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 21:32

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، بویا اور دیگان کو بھی کلئیر کرا لیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں مزید چار دہشت گرد مارے گئے۔ بارہ بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنادی گئیں۔ پاک فوج نے بویا اور دیگان کو بھی کلئیر کرا لیا۔ میر علی میں گھر گھر تلاشی جاری کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز کارروائی میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے بارہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا جبکہ بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان کو بھی دہشت گردوں سے کلئیر کرا لیا گیا ہے۔ بویا اور دیگان ملکی اور غیرملکی دہشتگردوں کا اہم اور مضبوط گڑھ تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میر علی کے ارد گرد سے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر راکٹ، مارٹر گولوں اور ہیوی مشین گن سے حملے کر رہے ہیں۔ میر علی کے علاقے میں گھر گھر تلاشی اور بازار میں بھی پاک فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :