Live Updates

حکومت نے عمران خان کا مارچ روکنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی

ہفتہ 19 جولائی 2014 21:32

حکومت نے عمران خان کا مارچ روکنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) حکومت نے عمران خان کا مارچ روکنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مارچ روکنے کیلئے طاقت نہیں حکمت استعمال کریں گے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ایک روزہ میچ ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان آزادی کے دن کو تقسیم کا دن بنانا چاہتے ہیں۔

عمران خان کے لانگ مارچ کو حکمت سے روکیں گے۔ فوجی پریڈ رات کو ہو گی یا دن میں اس کا فیصلہ وزارت دفا ع کرے گی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ قوم حالت جنگ میں ہو تو اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔ حکومت دہشت گردوں پر اور کچھ لوگ ان پر حملہ آور ہو گئے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین دھول اڑا کر فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ون ڈے ایونٹ ہے جو کوئیک مارچ میں تبدیل ہو کر ٹرن بھی لینے والا ہے ۔ جمہوری آزادی کی آڑ میں دہشت گردی کی فضا پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ طاہرالقادری مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو علامہ طاہر اشرفی سے کر لیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :