اقتصادی ایجنڈا پر عمل پیرا ہوں گے خالی نعروں کی سیاست کرنے والے فارغ ہو جائیں گے ،وزیراعظم، انتشار پیدا کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ، وزراء اپنے محکمانہ کارکردگی میں اضافہ کریں ، وزراء کو ہدایت

ہفتہ 19 جولائی 2014 21:04

اقتصادی ایجنڈا پر عمل پیرا ہوں گے خالی نعروں کی سیاست کرنے والے فارغ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی ایجنڈا پر عمل پیرا ہوں گے خالی نعروں کی سیاست کرنے والے فارغ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور حکومتی ذمہ دران کو ہدایات جاری کیں ہیں جس کے مطابق انہوں نے کہا ہمارا ایجنڈہ اقتصادی ترقی ،عوامی خوشحالی ، توانائی منصوبے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی ہے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزراء اپنے محکمانہ کارکردگی میں اضافے کرتے ہوئے مفاد عامہ کے لیے اقدامات کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انتشار پیدا کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ایجنڈہ پر عمل پیرا ہونگے تو خالی نعروں کی سیاست کرنے والے فارغ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :