اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 10 فیصد برقرار
ہفتہ 19 جولائی 2014 16:59
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ کراچی میں آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ ملک کی اقتصادی صورت حال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال قدرے بہتر ہے۔
مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہے اور رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.5سے 8.5 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ ٹیکس اصلاحات کے ذریعے بجٹ خسارے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کےذخائر 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور جون 2015 تک اس کے ذخائر 13 ارب ڈالرتک پہنچ جانےکی توقع ہے۔(جاری ہے)
اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں حکومت نے اسٹیٹ بینک سےکم قرضے حاصل کئے اور مقامی قرضوں کی رفتار 27 فیصد سے کم ہوکر 14 فیصد کے قریب آگئی۔
معاشی اہداف میں بہتری سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے،ایکس چینج ریٹ 99 روپے پر دیکھا جارہا ہے۔ نجی شعبے کی جانب سے قرض کے حصول میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال برائے 14-2013 کے دوران نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کا حجم 328 ارب روپے رہا، مرکزی بینک کی جانب سے رقم کی فراہمی کے باوجود بینکاری نظام میں اب بھی طلب موجود ہے۔ گزشتہ مالی سال میں سیکیورٹی خدشات اور توانائی بحران کے باوجود بڑی صنعتوں کی کارکردگی بہتر رہی اور ترقی کی شرح 4.1 فیصد رہی۔ انہوں نے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اور اسے 10 فیصد پر برقرار رکھا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.