خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2افراد جاں بحق،15 زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2014 13:48

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2افراد جاں بحق،15 ..

خضدار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) جناح روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ خضدار کے جناح روڈ پر اللہ والا چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گزررہی تھیں۔

(جاری ہے)

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے زخمیوں میں سے 10 ایف سی اہلکار ہیں جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں 15 دکانوں، 4 موٹرسائیکلوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان شدید نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :