دہشت گرد شمالی وزیرستان سے بھاگ رہے ہیں، خواجہ آصف
ہفتہ 19 جولائی 2014 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا ہے، دہشت گرد اپنے ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہیں، دہشت گرد شمالی وزیرستان سے بھاگ رہے ہیں، عسکریت پسندوں کا نیٹ ورک تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، پورے ملک سے شدت پسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
خواجہ آصف
کا کہنا تھا کہ جمہوری ملک میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اداروں میں رابطوں کو مربوط بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 400 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ، بارود، خود جیکٹس اور آئی ڈی ڈی بنانے کی فیکٹریاں بھی پکٹری جا چکی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.