غزہ میں اسرائیلی بربریت 12 ویں روز بھی جاری، شہادتوں کی تعداد 300 سے تجاوز
ہفتہ 19 جولائی 2014 11:27
غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) اسرائیلی بربریت کوکسی نےلگام نہ ڈالی تواس نےنہتے فلسطینیوں کا مزید خون بہانے کے لئے آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے تازہ ترین فضائی حملے میں مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہنونی فورسز نے غزہ میں مسجد کےقریب فضائی حملہ کیا جس میں مزید 11 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ مسلسل 12 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 307 فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج اسرائیل اورفلسطین کا دورہ کریں گے اور فریقین کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسیر جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکی منظوری کے بعد صیہونی فورسز نے فضائی کارروائی کے ساتھ غزہ پر مختلف اطراف سے زمینی چڑھائی بھی کردی ہے جب کہ 18 ہزارریزرو فوجیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
فلسطینی مسلمانوں کو بے دردی سے مارنے والےاسرائیل کا کہنا ہے وہ یہ آپریشن اپنےشہریوں کومحفوظ بنانے کے لئے کر رہا ہے کیونکہ حماس کے راکٹ حملے اب اس کےلئے مسلسل خطرہ ہیں۔ دوسری طرف حماس نے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیاہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے تاہم انھوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ حملوں میں فلسطینی بچوں کو نشانا نہ بنانے سے گزیر کیا جائے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک 14 سو مکانات بتاہ اور 40 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ اسرائیل غزہ میں بائیولوجیکل ہتھیار استعمال کررہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.