رائیونڈ آپریشن میں ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت بھی ہو گئی

جمعہ 18 جولائی 2014 15:39

رائیونڈ آپریشن میں ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت بھی ہو گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت محمد طفیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق القاعدہ کے مقامی نیٹ ورک سے ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایلیٹ فورس سے مقابلے میں مارے جانے والے دوسرے دہشت گرد کی شنا خت 22 سالہ محمد طفیل کے نام سے ہوئی ہے۔

محمد طفیل کا تعلق پاک پتن سے ہے اور وہ القاعدہ کے مقامی نیٹ ورک کا رکن تھا جس میں بہت سی خواتین سمیت پورے کے پورے خاندان بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے چند روز قبل یاسمین نامی خاتون کو شک کی بناء پر حجرہ شاہ مقیم سے حراست میں لیا جس کی نشاندہی پر علی شان نامی نوجوان گرفتار ہوا جس سے بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹر، دستی بم، ٹائم ڈیوائسز اور دھماکا خیز مواد، کیمیکل اور پولیس کی وردیاں بھی برآمد ہوئیں اور پھر لاہور کے علاقے سےحجرہ شاہ مقیم سے حراست میں لئے گئے آزاد خان کی نشاندہی پر احسن محبوب اور محمد کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد پرسوں رات کو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے جب کہ حملے میں دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

رائیونڈ میں ایلیٹ فورس سے مقابلے میں مارے جانے والے پہلے دہشت گرد کی شناخت حجرہ شاہ مقیم کے احسن محبوب کے نام سے ہوئی تھی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :