راولپنڈی ایئرپورٹ سے امریکی سفارتخانے کا ملازم اسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2014 11:35

راولپنڈی ایئرپورٹ سے امریکی سفارتخانے کا ملازم اسلحہ سمیت گرفتار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بے نظیر ایئر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے امریکی سفارت خانے کے ملازم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ اے ایس ایف نے راولپنڈی ایئرپورٹ سے براستہ ابو ظہبی امریکہ جانے والے امریکی سفارت خانے کے ملازم ولیم جونز کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے ایک 9 ایم ایم پستول اور 15 گولیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف حکام نے امریکی شہری کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ملازم کی جانب سے اسلحہ سمیت سفر کرنے کی کوشش کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ امریکی شہری لوڈڈ پستول کے ساتھ کیوں ایئرپورٹ آیا۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل کراچی ایئر پورٹ سے بھی ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ جوئیل کاکس کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا لیکن امریکی حکومت کے دباؤ پر معمولی کارروائی کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :