ملائیشیاکے تباہ ہونے والے طیارے میں 10سے زائدافرادکاتعلق ہالینڈسے تھا،ان میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں ،ہالینڈمیںآ ج سکول کی چھٹیوں کی وجہ سے لوگ بیرون ملک کے سفرکوترجیح دے رہے ہیں

جمعرات 17 جولائی 2014 00:17

ملائیشیاکے تباہ ہونے والے طیارے میں 10سے زائدافرادکاتعلق ہالینڈسے ..

راٹوڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء)ملائیشیاکے یوکرائن میں میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے میں عورتوں اوربچوں سمیت 10افرادکاتعلق ہالینڈسے تھا،جوکہ اس حادثے کاشکارہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہالینڈمیں آج ہی سکولوں میں موسم گرماکی چھٹیاں ہوئی ہیں اورلوگ اپنی چھٹیاں بچوں کے ہمراہ منانے کیلئے مختلف ممالک کاسفرکررہے ہیں اوربڑی تعدادمیں لوگ تاریخی اورتفریحی مقامات کی سیرکوجاتے ہیں ۔دوسری طرف حادثے کے بعدایک دوسری فلائٹ بھی اسی روٹ کے ذریعے ملائیشیاروانہ ہورہی ہے جس میں کافی تعدادہالینڈکے لوگوں کی ہے نہ ہی فلائٹ کینسل کی گئی ہے اورنہ ہی اس کاروٹ تبدیل کیاگیاہے جبکہ فرانس نے اپنے طیاروں کے یوکرائن کے روٹ تبدیل کرالئے ہیں ۔