14 اگست کو ملک میں افراتفری کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم نواز شریف
بدھ 16 جولائی 2014 11:48
چکوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 14 اگست کو ملک میں افراتفری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، مسائل ورثے میں ملے تاہم آئندہ 4 سال میں ملک میں خوشحالی لے کر آئیں گے۔ چکوال میں مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 130 کلو میٹر طویل شاہراہوں کی ساڑھے 8 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر نو کی جائے گی،فرض سے غافل نہیں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ترقی کی پہلی اینٹ رکھ دی اور آئندہ 4 سال میں خوشحالی لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر نیچے آیا جبکہ دنیا ہمیں معاشی ترقی پر مبارکباد دے رہی ہے لیکن حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے اپنی بات سے مکر گئے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ 2 دہائیوں سے ہے جس کے خاتمے کے لئے وقت لگے گا جبکہ آج ہونے والی لوڈشیڈنگ 2010 اور2011 کے مقابلے میں کم ہے، ملکی تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے کبھی ایسے اقدامات نہیں کئے گئے لیکن آج اس مسئلہ پر سنجیدگی سے کام ہورہا ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بجلی کے بڑے منصوبے شروع ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کیا جائے گا اور حکومت ترقی کا پہیہ تیزی سے چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں حب الوطنی اور محنت کرنے کا جذبہ ہے اور انشا اللہ اسی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو جنت بنائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.