اسرائیل کومسلم اُمہ کی خاموشی نے نہتے فلسطینیوں پرجارحیت کا موقع دیا، وزیراعظم

منگل 15 جولائی 2014 23:58

اسرائیل کومسلم اُمہ کی خاموشی نے نہتے فلسطینیوں پرجارحیت کا موقع دیا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کھلی اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کا چپ رہنا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ مسلم اُمہ کی خاموشی نے بھی اسرائیل کو جارحیت کا موقع دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینوں سمیت بچوں اور خواتین پر بدترین ظلم کررہا ہے اور یہ جارحیت نسل کشی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی حالیہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر انتہائی دکھ ہے اور یہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم اُمہ کی خاموشی نے بھی اسرائیل کو جارحیت کا موقع دیا اورعالمی برادری اسرائیل کی ننگی جارحیت فوری طور پربند کرائے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں اب تک 200 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد مصر کی تجویز پر اسرائیل نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں فلسطین میں ایک بار پھر کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :