طالبان ذرائع نے عدنان رشید کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

منگل 15 جولائی 2014 21:40

طالبان ذرائع نے عدنان رشید کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی۔2014ء) طالبان ذرائع نے کمانڈر عدنان رشید کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ، اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان رشید القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں روپوش تھے کہ جمعہ کو مقامی کمانڈر تحصیل خان نے سیکورٹی فورسز کو مخبری کر دی جس پر فورسز نے مکان کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد عدنان رشید اور ان کے ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے کہنا ہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ایک پمفلٹ تقسیم کیاتھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ ان کمانڈروں کی گرفتار ی کا بدلہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :