شاہ محمود قریشی کی آصف زرداری کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت

منگل 15 جولائی 2014 16:24

شاہ محمود قریشی کی آصف زرداری کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) شاہ محمود قریشی نے آصف زرداری کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی، ان کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماء ہمارے مؤقف کو درست سمجھتے ہیں تو 14 اگست کو ہمارے ساتھ نکلیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، آصف زرداری انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارے مؤقف کو درست سمجھتے ہیں تو آزادی مارچ میں ہمارے ساتھ نکلیں، پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو 14 اگست کو مارچ میں شرکت کرنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تحريک انصاف ڈيل کی نہيں اصول کی سياست کرتی ہے، آزادی مارچ کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، تمام جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی، ایم کیو ایم سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔ س