میرعلی میں زمینی کارروائی شروع ،کمانڈر مطیع اللہ سمیت 6 طالبان ہلاک

منگل 15 جولائی 2014 16:10

میرعلی میں زمینی کارروائی شروع ،کمانڈر مطیع اللہ سمیت 6 طالبان ہلاک

میرعلی /لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج نے میرعلی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دیں ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت چھ دہشتگرد مارے گئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔ شمالی وزیرستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسرپیکار مسلح افواج انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق میرعلی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر مطیع اللہ سمیت چھ دہشتگرد بھی مارے گئے۔

لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا تھا ۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ کے 80 فیصد علاقے کلیئر کرا لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران چھبیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں بھی جاری ہیں۔

میرعلی /لاہور(دنیا نیوز)آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج نے میرعلی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دیں ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت چھ دہشتگرد مارے گئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔

شمالی وزیرستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسرپیکار مسلح افواج انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق میرعلی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر مطیع اللہ سمیت چھ دہشتگرد بھی مارے گئے۔

لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا تھا ۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ کے 80 فیصد علاقے کلیئر کرا لئے گئے ہیں۔آپریشن کے دوران چھبیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں بھی جاری ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228920#sthash.MFD4bJB7.dpuf

متعلقہ عنوان :