عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا ہے وہ بادشاہ نہ بنیں، آصف زرداری
منگل 15 جولائی 2014 15:52
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا تھا لیکن وہ بادشاہ بن گئے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی خاطر نتائج قبول کئے تھے، وزیراعظم نواز شریف ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق سے نجانے کیوں خوفزدہ ہیں۔
4 حلقے ہوں یا 40، ہر صورت ان حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور ان کی تصدیق ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے نواز شرہف کو وزیر اعظم منتخب کیا تھا بادشاہت کے لئے نہیں، وہ بادشاہ بن کر دوسرے صوبوں کے معاملات میں بے جا مداخلت کرہے ہیں جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔(جاری ہے)
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ انتخابات سے قبل عوام سے کئی وعدے کئے تھے لیکن ایک سال کے دوران وہ ان وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔
مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت اپنے عروج پر ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کا بحران پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس تمام سرکلر ڈیٹ ادا کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ 280 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ ان تمام صورت حال کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ حکومت ناکامی کی جانب بڑھ رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.