آزادی مار چ ہوگا،وفاقی حکومت ٹکراوٴکاراستہ نہ اپنائے،پرویزخٹک، وزیراعظم ہمارے صوبے کوپاکستان کاحصہ نہیں سمجھتے انہیں ملک اورقوم کے مستقبل کی نہیں اپنی کرسی کی پرواہ ہے ،اندھے کوبھی وزیراعظم بنائیں توملک کاسوچے گااورسستی بجلی کے منصوبوں پرکام کریگا،نئے قوانین بنیں گے توتبدیلی آئے گی،نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 14 جولائی 2014 23:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ آزادی مار چ ہوگا،وفاقی حکومت ٹکراوٴکاراستہ نہ اپنائے وزیراعظم ہمارے صوبے کوپاکستان کاحصہ نہیں سمجھتے انہیں ملک اورقوم کے مستقبل کی نہیں اپنی کرسی کی پرواہ ہے ،اندھے کوبھی وزیراعظم بنائیں توملک کاسوچے گااورسستی بجلی کے منصوبوں پرکام کریگا،نئے قوانین بنیں گے توتبدیلی آئے گی ۔
نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزخٹک نے کہاکہ وزیرستان آپریشن کی انہیں اطلاع نہیں دی گئی تھی ،آپریشن کے متاثرین کی صوبائی حکومت امدادکررہی ہے ،متاثرین کی رجسٹریشن فوج نے کی اورذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے ،متاثرین کی تعدادآٹھ لاکھ سے زائدہوچکی ہے یہ تعداددس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صوبے میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں فرق آیاہے سال میں دس سے پندرہ وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں اگرکسی کوشکایت ہے توپولیس کوبتائے پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے ۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کیلئے صوبے میں کوئی جگہ نہیں تاہم اگرکوئی دہشتگردرویہ بدل کرگھس آیاتواس کی ذمہ داری نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاآزادی مارچ ہوگاوفاقی حکومت ٹکراوٴکاراستہ نہ اپنائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں وفاق سے بڑی امیدیں تھیں وزیراعظم نے سندھ کے لئے اسی بلین کااعلان کیااورکوئلے سے بجلی کے منصوبوں کااعلان کیا۔وفاق قرض لیکرمہنگی بجلی پیداکررہاہے ،میں نے وزیراعظم کواپنے صوبے میں سستی بجلی کے منصوبوں پرسرمایہ کاری کرنے کاکہالیکن وہ ہمارے صوبے کوشایدپاکستان کاحصہ نہیں سمجھتے ۔انہوں نے کہاکہ اگراندھابھی وزیراعظم بنے توپہلے ملک کے مستقبل کاسوچے گالیکن انہیں ملک کے مستقبل کی نہیں صرف اپنی کرسی کی فکرہے ،یہ ملک کوقرضوں میں ڈبورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سستی بجلی کے ایک ہزارمیگاواٹ سمیت مختلف منصوبوں پرکام شروع ہوچکاہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم نے بہت سی پالیسیاں دیدی ہیں نئے قوانین بنیں گے توتبدیلی بھی آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.