مشرف پرآرٹیکل 6 کااطلاق ہوگاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائیگا،خواجہ سعدرفیق ،معاملہ پارلیمنٹ میں گیاتوہم ان کی جان کوخطرہ نہیں پہنچاناچاہتے ،ہم نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں لمبی قیدکاٹیں ،انتخابی دھاندلی پرتحریک انصاف سیاست کررہی ہے ،شمالی وزیرستان آپریشن کافیصلہ وزیراعظم کی اجازت سے ہوا،فوج حکومت کاحصہ ہوتی ہے ،آئی ڈی پیزکے لئے تمام ادارے کام کررہے ہیں ،نوازشریف اورچوہدری نثارایک دوسرے کوچھوڑنہیں سکتے ،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

پیر 14 جولائی 2014 23:12

مشرف پرآرٹیکل 6 کااطلاق ہوگاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائیگا،خواجہ سعدرفیق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پرویزمشرف پرآرٹیکل س6 کااطلاق ہوگاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائیگا،معاملہ پارلیمنٹ میں گیاتوہم ان کی جان کوخطرہ نہیں پہنچاناچاہتے ،ہم نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں لمبی قیدکاٹیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابی دھاندلی پرتحریک انصاف سیاست کررہی ہے ،انتخابی حلقے عدالت کھول سکتی ہے ،حکومت نہیں کھول سکتی ،مقناطیسی سیاہی کومتنازعہ بناکرانتخابات کومتنازعہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ٹارگٹ بدلتے رہتے ہیں۔ایم کیوایم سابق چیف جسٹس کے بعداب مسلم لیگ ن عمران خان کے ٹارگٹ پرہے ،ہم عمران خان کوکہتے ہیں کہ جشن آزادی پرقوم کوتقسیم نہ کریں ،چودہ اگست کوسیاسی جماعتیں صرف پاکستان کاجھنڈابلندکریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان آپریشن کافیصلہ وزیراعظم کی اجازت سے ہوا۔ضرب عضب آپریشن کوحکومت اوراداروں کی مکمل سپورٹ ہے ،فوج حکومت کاحصہ ہوتی ہے ،آئی ڈی پیزکے لئے تمام ادارے کام کررہے ہیں ۔

چوہدری نثارعلی خان کچھ عرصہ خاموش رہے لیکن وہ اپناکام کرتے رہے ہیں ،وزارت داخلہ کوچلاتے رہے ہیں ،نوازشریف اورچوہدری نثارایک دوسرے کوچھوڑنہیں سکتے ،ہم ایک خاندان کی مانندہیں ،پارٹیوں میں اختلاف رائے ہوتاہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کومشرف کے حوالے سے بیان نہیں دیناچاہئے تھااس سے ان کوفائدہ نہیں ہواان کی پارٹی تقسیم ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف پرآرٹیکل سکس کااطلاق ہوگیاتومعاملہ پارلیمنٹ میں جائے گاہم خدانخواستہ ان کی زندگی کوکوئی نقصان نہیں پہنچاناچاہتے ،ہم یہ نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان میں لمبی قیدکاٹیں ،وہ مکافات عمل کاشکارہیں ،ہم انسان ہیں ہم نے ان سے کوئی بدلہ لیناہے ،ہم کمزورلوگ ہیں ،اصل طاقت اللہ تعالیٰ کی ہے ،عدالت جوفیصلہ کریگی وہی ہوگا۔

پرویزمشرف مسلم لیگ ن کامسئلہ نمبرایک ،دواورتین نہیں ہیں ،ہمارے سامنے بڑے چیلنجزہیں چارسال بعدقوم کوحساب کتاب دیناہے ۔پرویزمشرف سے انتقام لیناہوتاتوبارہ اکتوبراورکارگل آپریشن پرممکن بنادیتے سابق صدرکے معاملے کوعدالت پرچھوڑدیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بارہ ریلوے اسٹیشنوں کونمبرون میں ماڈل ریلوے اسٹیشن بنائے جائیں گے ،چاربڑے شہروں اورباقی چھوٹے شہریوں میں ہوں گے