پاکستانی فضائی حدود سے آنے والے فلائٹ سگنلزنے بھارتی فضائیہ میں کھلبلی مچا دی ، دو کمرشل مسافر طیاروں کی جانب سے بھارتی حدود میں داخلے کیلئے ایک جیسا شناختی کوڈ استعمال ہو نے پر بھارتی فضائیہ نے بلا تحقیق اپنے جنگی طیارے فضاء میں اڑا دئیے‘ بھا رتی فضا ئیہ کے حکام کمرشل طیاروں کے شناختی کوڈ سے بھی نا بلد نکلے‘ ٹائمز آف انڈیا
پیر 14 جولائی 2014 23:05
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) پاکستانی فضائی حدود سے آنے والے پراسرار فلائٹ سگنل نے بھارتی فضائیہ میں کھلبلی مچا دی۔ بھارتی فضائی حدود میں داخلے کے لئے ترکش کمرشل طیارے کی طرف سے شناختی کوڈ پر شکوک پیدا ہوئے۔ دو جنگی طیاروں نے جو دھپور فضائی حدود میں تصدیق کے بعداسے دہلی جانے دیا۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق بھارتی فضائیہ کو اس وقت پریشانی میں مبتلا کردیاجب پاکستان کی طرف سے آنے والے دو کمرشل مسافر طیاروں نے بھارتی حدود میں داخلے کے لئے ایک جیسا شناختی کوڈ استعمال کیا جس پر بھارت فضائیہ نے افراتفری میں ان کو روکنے کے لئے اپنے دو جنگی طیارے فوراً ہی فضا میں اڑا دئیے۔
بھارتی فضائیہ نے جودھ پور بیس سے اس وقت دو لڑاکا طیارے میراج21 فضا میں بلند کردئیے تاکہ وہ جیسلمیر کی فضاء میں پرواز کرنے والے ترکش ائیر لائن طیارے کی اصلیت کا پتہ چلائیں جب ترکش طیارے کی طرف سے بار بار ایک ہی شناختی کوڈ کو دہرایا گیا جو کسی بھی طیارے کے لئے منفردکوڈ تھا۔(جاری ہے)
یہ بھارتی فضائی حدود میں داخلے کے لئے کمرشل طیاروں کو دیا جانے والا کو ڈ ہے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق تاہم دہلی جانے والی مسافر طیارے کو تصدیق کے بعد آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔رپورٹ کے مطابق کسی ملک میں داخلے کے لئے بین الاقوامی کمرشل پروازوں کو شناخت کے لئے ایک مخصوص کوڈ جاری کیا جاتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی حدود میں داخلے کے لئے پہلے طیارے نے جس شناختی کو ڈ کا استعمال کیا ،اسی کوڈ کو دوسرے طیارے نے بھی استعمال کیا جس سے شکوک پیدا ہوئے۔بھارتی ایئر فورس کے دو مگ 21 بائسن لڑاکا طیارے اس کمرشل طیارے کو روکنے کے لئے فوراً فضا میں بھیجے گئے،تاہم تصدیق کے بعد اس طیارے کو منزل کی طرف بڑھنے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مغربی ایشیائی ملک کا کمرشل طیارہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے دہلی کی طرف جا رہا تھا۔ جودھ پور کے قریب واقع بھارتی ایئر فورس کے ریڈار یونٹ کی طرف اس ہوائی جہاز کی نشان دہی کی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.