افغانستان کی ایک عدالت نے پاکستانی صحافی کو چار سال قید کی سزا سنادی
پیر 14 جولائی 2014 20:31
کابل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) افغانستان کی ایک عدالت نے پاکستانی صحافی کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے لیے کام کرنے والے صحافی فیض اللہ خان کو یہ سزا سفری دستاویزات کے بغیر افغانستان داخل ہونے پر سنائی گئی۔اطلاعات کے مطابق فیض اللہ کو افغان پولیس نے اپریل میں ننگر ہار سے گرفتار کیا تھا۔
فیض اللہ خان پر جاسوسی کا بھی الزام تھا لیکن عدالت نے ان پر جاسوسی کے الزام کو ختم کرتے ہوئے ان کو صرف افغانستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کا مجرم قرار دیا۔اے آر وائی نیوز کے ایک سینیئر صحافی صابر شاکر نے میڈیا کو بتایا کہ فیض اللہ خان کا یہ موقف رہا ہے کہ وہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے گیا تھا جہاں سے وہ غلطی سے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داخل ہو گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.