سانحہ ماڈل ٹاؤن ،ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان کواو ایس ڈی بنا دیاگیا

پیر 14 جولائی 2014 15:37

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،ایس پی سکیورٹی سلمان علی خان کواو ایس ڈی بنا دیاگیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعے میں ملوث پائے جانے پرایس پی سکیورٹی سلمان علی خان کواو ایس ڈی بنا دیاگیا ۔ انکی جگہ تعیناتی کے منتظر عبد القادر قمر کو ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

قائمقام آئی جی سرمد سعید نے تعیناتی کے احکامات جاری کئے ۔رپورٹ کے مطابق سانحہ کے روزسلمان علی خان نے بطور ایس پی سکیورٹی مظاہرین کی ٹانگوں پر فائرنگ کا حکم دیا تھا جبکہ انہوں نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کرا کے دو روز کی رخصت لے رکھی تھی۔