پوری قوم مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑی ہے، شہباز شریف
پیر 14 جولائی 2014 13:17
بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے زندگی کے مشکل ترین لمحات سے گزر رہے ہیں لیکن پوری قوم مشکل حالات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بنوں میں متاثرین سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ حقیقت میں پاکستان کی بقا کی جنگ ہے جبکہ فوج کے بہادر اور دلیر جوان دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پاکستان کا سکھ چین چھین لیا اور پاکستان پر حملہ آور ہونے والوں نے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا تاہم دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے گا اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ تمام وسائل قدموں میں نچھاور کریں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے،باہمی اختلافات کے باعث ہمارا دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے جبکہ اغیار اور ملک مخالف قوتیں آج ہم پر ہنس رہی ہیں، یہ وقت ’’اب نہیں یا کبھی نہیں‘‘کا ہے جس میں قوم کو متحد ہو کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
اس سے قبل شہباز شریف اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں پہنچے جہاں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام بھی موجود تھے. وزیراعلی پنجاب نے متاثرین شمالی آپریشن سے ملاقات کی اور ان سے درپیش مشکلات دریافت کیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.