شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے دوسرے صوبے منتقلی کی درخواست مسترد

پیر 14 جولائی 2014 13:10

شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے دوسرے صوبے منتقلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) وفاقی حکومت نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کی تصدیق کے لئے مبینہ طور پر امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے دوسرے صوبے منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے صوبے کی کسی جیل میں منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی، جسے وفاق نے مسترد کردیا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے پشاور جیل میں سیکیورٹی مسائل لاحق ہیں تو پھر صوبائی حکومت اس کے لئے موثر اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ شکیل آفریدی پشاور جیل میں کالعدم تنظیم انصار الاسلام سے روابط اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں23 برس قید اور 2لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :