شمالی وزیرستان آپریشن میں طوالت نقصان دہ ہوگی، سراج الحق

پیر 14 جولائی 2014 12:08

شمالی وزیرستان آپریشن میں طوالت نقصان دہ ہوگی، سراج الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے مکمل ہونے کا ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔ آپریشن طویل ہوا تو ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ پشاور میں شمالی وزیرستان کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قبائلی سرحدوں کے محافظ ہیں۔

قبائل نے قائداعظم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی تاہم حکومت نے ان سے کئے گئے معاہدوں اور وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان آپریشن کی تکمیل کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے۔ آپریشن طویل ہونے کی صورت میں ملک وقوم دونوں کا نقصان ہوگا۔ قبائلیوں کو بندوق نہیں بلکہ قلم اور فاٹا میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جن علاقوں میں امن ہوچکا ہے وہاں قبائلیوں کو واپس جانے دیا جائے۔ قبائلی اپنے علاقوں میں امن خود قائم کر سکتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نقل مکانی کرنے والے افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ آئی ڈی پیز کی امداد پچاس ہزار روپے کی جائے کیونکہ موجودہ امداد ان کے مسائل کے حل کیلئے ناکافی ہے۔