جمہوریت کی خاطر حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، خورشید شاہ

پیر 14 جولائی 2014 12:02

جمہوریت کی خاطر حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بن رہی اور اپوزیشن بیٹھ کر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر حکومت کی حمایت کر رہے ہیں اگر حکومت میں چلے گئے تو کونسی جماعت اپوزیشن میں جمہوریت کی حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف عزائم سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم اپوزیشن میں رہ کر جمہوریت کی حمایت زیادہ اہم ہے اور یہ کرتے رہیں گے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے مواخذے اور انہیں محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے متضاد بیانات پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی تاہم مواخذے کی تحریک کا آغاز کیا تھا جس کے بعد مشرف مستعفی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :