پشاور،نیب خیبر پختونخوا نے افضل خالق عرف ڈبل شاہ کو مضاربہ/ مشارکہ کی آڑ میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا

اتوار 13 جولائی 2014 23:09

پشاور،نیب خیبر پختونخوا نے افضل خالق عرف ڈبل شاہ کو مضاربہ/ مشارکہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے افضل خالق عرف ڈبل شاہ عرف بھائی جان( اے کے فاریکس پرائیوٹ لمیٹڈ)مضاربہ/ مشارکہ کی آڑ میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے افضل خالق عرف ڈبل شاہ عرف بھائی جان اے کے فاریکس پرائیوٹ لمیٹڈ واہ کینٹ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مضاربہ مشارکہ کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ ملزم نے سادہ لوح عوام سے اسلامی کاروبار یعنی مضاربہ/ مشارکہ کے نام پر سرمایہ کاری کرنے کا جھانسہ دے کر اربوں روپے بٹورے۔ نیب خیبر پختونخوا نے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرایا تھا۔اور گزشتہ شب نیب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تو انہیں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ملز م کو جسمانی ریمانڈ حاصل کر نے کے لئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :