چودہ اگست کا آزادی مارچ مکمل پرامن اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے ہوگا، شیریں مزاری ،مارچ کا مقصد ملک سے روایتی و خاندانی سیاست کو ختم کرنا بھی ہے تاکہ حقیقی جمہوریت لائی جا سکے،خواجہ سعد رفیق دھاندلی وزیر ہے اس لئے وہ درخواست کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں، بیان

اتوار 13 جولائی 2014 22:19

چودہ اگست کا آزادی مارچ مکمل پرامن اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کہا ہے کہ چودہ اگست کا آزادی مارچ مکمل پرامن اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے ہوگا،مارچ کا مقصد ملک سے روایتی و خاندانی سیاست کو ختم کرنا بھی ہے تاکہ حقیقی جمہوریت لائی جا سکے۔خواجہ سعد رفیق دھاندلی وزیر ہے اس لئے وہ درخواست کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آباد جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کے آزادی مارچ کا فیصلہ پارٹی قیادت سے سوچ سمجھ کر کیاہے جو اب تبدیل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے اپنے بیان میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق دھاندلی وزیر ہیں وہ کسی کے سامنے درخواست کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن ٹربیونلز اور پارلیمنٹ سے رجوع کر چکی ہے اس لئے اب آزادی مارچ ہی دھاندلی کے خلاف اصل تحریک ہوگی۔انہوں نے عمران خان کے دورہ برطانیہ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان برطانیہ میں شوکت خانم کے لئے عطیات جمع کرنے گئے ہیں کسی کاروباری دورے پر نہیں گئے۔انہوں نے اپنے بیان میں مریم نوزکوسیاست میں لانے پر لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو متعارف کروانے کے لئے ن لیگ نے یوتھ سیکم پر 142ملین روپے قومی خزانے سے لٹائے ہیں، تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا مقصد خاندانی و موروثی اور روایتی سیاست کو ختم کر کے مضبوط جمہوریت کی بنیاد رکھنا ہے۔