طالبا ن کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ کے بادجود افغانستان نے تاحال پاکستان کو کارروائی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ، ذرائع

اتوار 13 جولائی 2014 21:48

طالبا ن کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ کے بادجود افغانستان نے تاحال پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) پاکستان کی جانب سے طالبا ن کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ کے بادجود افغانستان نے تاحال کارروائی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے ۔باخبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اس وقت جب شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن ہوررہاہے ، پاکستان امریکہ،نیٹو اور افغان حکومت پر زور دے رہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے سرحد کو سیل کیا جائے اور افغانستان میں پناہ لئے ہوئے طالبان کے خلاف کارروائی کی جائے اور پاکستان سے فرار ہوکر جانیوالے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغانستان کی جانب سے اس بارے کوئی مثبت رد عمل ظاہر نہیں کیا جارہا ہے الٹا پاکستان کو کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود افغان طالبان کے خلاف کارروائی کرے جس پر پاکستان نے ہرقسم کے دہشت گرد وں کیخلاف کارروائی کی یقین دھانی بھی کرائی ہے مگر اس کے باوجو د افغانستان کی جانب سے فرار ہو کر سرحد پار جانے والے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ انہیں پناہ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغان حکام نے پاکستان کو طالبان کی ایک فہرست بھی دی ہے کہ پاکستان ان افراد کے خلاف کارروائی کرے ۔افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کوئٹہ شوری کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :