فٹ بال ورلڈ کپ ، پوپ فرانسز غیر جانبدار رہے ، برازیل میں منعقدہ ٹورنامنٹ نے مختلف ثقافتوں کے درمیان مذاکرات کی اہمیت کواجاگر کیا ،پوپ کا بیان

اتوار 13 جولائی 2014 21:41

فٹ بال ورلڈ کپ ، پوپ فرانسز غیر جانبدار رہے ، برازیل میں منعقدہ ٹورنامنٹ ..

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) فٹبال کے مداح پوپ فرانسس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنے آبائی ملک ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان عالمی کپ کے فائنل سے قبل غیر جانبدار ہیں اور کہا کہ برازیل میں منعقدہ ٹورنامنٹ نے مختلف ثقافتوں کے درمیان مذاکرات کی اہمیت کواجاگر کیا ہے۔فرانسس نے عمرانی زبان سمیت مختلف زبانوں میں اپنے @pontifex اکاؤنٹ سے ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ نے مختلف ممالک اور مذاہب کے لوگوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کیا،خدا کرے کھیل ہمیشہ مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے کا موجب بنتا رہے۔

ویٹی کن کی طرف سے کہا جاچکا ہے کہ فرانسس شایدمیچ دیکھیں اگر چہ کہ اس نے اس امکان کو رد کیا ہے کہ وہ اپنے جرمن پیشرو بینڈیکٹ شانزدھم کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے ہیں جو کہ کھیلوں سے زیادہ تھیالوجی اور پیانومیوزک کے دلدادہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسس بیونس آئرس جارج برگوگلیو کے سابق آرچ بشپ رہ چکے ہیں،دوسری طرف وہ بچپن سے فٹبال کھیل کے مداح ہیں اور سان لورننزو ڈی المارو کلب کے حامی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ویٹی کن نے فائنل کے دوران دنیا بھر میں جنگوں میں فائر بندی کا بھی مشترکہ مطالبہ کیا،جو کہ اولمپک معاہدے کی روایت ہے،جس میں قدیمی زمانوں میں کھلاڑیوں کو روایتی طور پر کھیلو ں میں حصہ لینے کیلئے اجازت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :