”ایک لاکھ 20ہزار ڈالر میں بچہ برائے فروخت“،امریکہ میں بن بیاہی مائیں پیدائش سے قبل ہی اپنے بچے فروخت کرنے لگیں،چین سمیت دنیا بھر سے بچوں کے خوا ہشمند امریکہ کا رخ کررہے ہیں، رپورٹ

اتوار 13 جولائی 2014 17:41

”ایک لاکھ 20ہزار ڈالر میں بچہ برائے فروخت“،امریکہ میں بن بیاہی مائیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ میں بن بیاہی مائیں پیدائش سے قبل ہی اپنے بچے فروخت کرنے لگیں۔ اس سلسلے میں چین سمیت دنیا بھر سے بچوں کی خریداروں کے خوا ہشمند امریکہ کا رخ کررہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی بن بیاہی مائیں ایک لاکھ20 ہزار ڈالرکے عوض اپنے پیٹ میں موجود بچے کا سودا کر دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں 2012 کے بعد صرف ایک سال کے دوران اس کا کاروبار میں10 گنا اضافہ ہوا ہے ۔چین کی آبادی میں اولاد پیدا کرنے کا تناسب 12.5 فیصد ہے جبکہ تین فیصد افراد 20 سال کی عمر میں پہنچنے سے قبل اولاد کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق30 ہزار سے زائد بچوں کو بے اولاد ملکی اور غیر ملکی گاہکوں کو فروخت کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرائے پر دوسرے کے لئے جنم دینے والی خواتین کا امریکہ میں بڑا نیٹ ورک کام کررہا ہے ۔ان خواتین کی زیادہ تر تعداد امریکہ کے غریب خطوں سے تعلق رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :