آپریشن ضرب عضب، جیٹ طیاروں کی بمباری سےکئی دہشت گرد ہلاک، 5 ٹھکانے تباہ

اتوار 13 جولائی 2014 16:31

آپریشن ضرب عضب، جیٹ طیاروں کی بمباری سےکئی دہشت گرد ہلاک، 5 ٹھکانے تباہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے تباہ جبکہ کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے اور بڑی مقدار میں بارودی مواد تباہ کردیا ہے، اس کے علاوہ کارروائی کے نتیج میں کئی دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :