مظفرآباد میں منی بس کھائی میں گرنے سے 12 مسافر جاں بحق، 17 زخمی
اتوار 13 جولائی 2014 12:46
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) مظفرآباد میں مسافر منی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر مظفرآباد کے علاقے سدن گلی سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر اچانک ارجہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 29 افراد میں سے 12 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی 17 مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال باغ منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر منی بس مظفرآباد سے راولپنڈی آ رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.