بھارت انگلینڈ ٹیسٹ : دسویں وکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم ، روٹ اور اینڈرسن نے 163 رنز کی شراکت قائم کی

ہفتہ 12 جولائی 2014 23:40

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ : دسویں وکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم ، روٹ اور اینڈرسن ..

ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دسویں وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

روٹ اور اینڈرسن نے بھارت کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال آسٹریلیا کے فل ہیوز اور ایشٹن ایگر نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری وکٹ میں 163 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :