رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کم ہونے سے تاجروں کو پریشانی کا سامنا ،بینکوں کے اوقات دن 3 بجے تک کی جائیں،تاجروں کا سٹیٹ بنک سے مطالبہ

ہفتہ 12 جولائی 2014 23:14

رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کم ہونے سے تاجروں کو پریشانی کا سامنا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کم ہونے کے باعث شہریوں، خصوصاً تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مضان المبارک میں جہاں تمام دفاتر میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کی جاتی ہے، وہیں بینکوں میں کام کرنے کی ٹائمنگ میں بھی کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بینک صبح ساڑھے8 بجے سے دن 2بجے تک کھل رہے ہیں، جب کہ جمعہ کے روز یہ ٹائمنگ صبح ساڑھے 8سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہے۔

بینکوں کے اوقات کار کم ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار شروع ہی دن 11بجے ہوتا ہے اور کچھ گھنٹوں بعد ہی بینک بند کردیئے جاتے ہیں، تاجروں نے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ رمضان میں بینکوں کی ٹائمنگ دن 3 بجے تک کی جائے۔ماہرین کا کہنا ہے اوقات کاربڑھانے سے شہریوں کے ساتھ بینک کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :