پن بجلی کے ذرائع سے بجلی پیداوار اولین ترجیح ہے، توانائی کے تمام منصوبے2017 تک مکمل کرلیے جائیں گے، شہباز شریف،کراچی تا لاہور موٹروے کا تعمیراتی کام ستمبر2017 ء تک مکمل کرلیا جائے گا،ملک بھر کے عوام کو کو سہولت میسر آئے گی، توانائی بحرا ن سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 12 جولائی 2014 22:27

پن بجلی کے ذرائع سے بجلی پیداوار اولین ترجیح ہے، توانائی کے تمام منصوبے2017 ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پن بجلی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی سے متعلق تمام منصوبے2017 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں توانائی بحرا ن سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کراچی تا لاہور موٹروے پر تعمیر کا کام ستمبر2017 ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی لاہور موٹروے سے کراچی اور ملک کے دوسرے اہم شہروں کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔ یہ حب کراچی سے شروع ہوکر لاہور میں بابو سابو انٹرچینج پر ختم ہوگی۔اس موقع پرمنصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پانی و بجلی کی وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی نے اجلاس کو بتایا کہ گڈانی کول پاور پراجیکٹ کا پی سی ون منگل تک تیارکرلیا جائے گا۔