حماس نے اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جنگی ترانے بجانا شروع کردیئے

ہفتہ 12 جولائی 2014 21:24

حماس نے اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جنگی ترانے بجانا ..

غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جنگی ترانے بجانا شروع کردیئے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ” ہم نے جنگجوؤں کی پوری نسل تیار کی ہے جو موت سے اسی طرح محبت کرتے ہیں جس طرح دشمن زندگی سے پیار کرتا ہے “ ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے ان ترانوں میں یہ الفاظ بھی شامل کئے گئے ہیں کہ جنگوں کے دوران کمزوری کا اچھا نتیجہ نہیں نکلتا اور کمزور رہنے والے مکڑی کے جالے کی طرح اڑا دیئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حماس کی طرف سے پانچ منٹ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اسرائیل پر سخت تنقید کی گئی ہے ۔ اس ویڈیو کاعنوان ” اسرائیل کی سکیورٹی کو پاش پاش کردو “رکھا گیا ہے اور یہ تیزی سے مقبول ہورہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ الاقصیٰ ٹی وی سٹیشن بھی اسرائیلی کارروائیوں کے بارے میں مسلسل بریکنگ نیوز جاری کررہا ہے تاکہ فلسطینیوں کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :